انتخابات ملتوی کرانے والوں کیخلاف آرٹیکل6کے تحت کروائی کی جانی چاہیے ،ْ چوہدری جعفر اقبال

․5سالوں کے دوران پارلیمنٹ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے اور جنہوں نے پارلیمنٹ کو گالیاں دیںوہ ذلیل و رسوا ہوئے ہیں ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات مئی 22:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ انتخابات ملتوی کرانے والوں کیخلاف آرٹیکل6کے تحت کروائی کی جانی چاہیے، 5سالوں کے دوران پارلیمنٹ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے اور جنہوں نے پارلیمنٹ کو گالیاں دیںوہ ذلیل و رسوا ہوئے ہیں۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوںنے کہا کہ الیکشن ملتوی کرنے کہنے والوں کو شرم آنے چاہیے کہ جس الیکشن کی وجہ سے وہ قومی اسمبلی کے رکن بنے اسی کو ملتوی کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ سرفراز بگٹی غیر جمہوری انسان ہیں جو پہلے بھی غیر جمہوری قوتوں کے اشاروں پر منتخب حکومت ختم کروا چکے ہیں ، ان کی وجہ سے ہی چئیرمین سینیٹ ایسا شخص بنا جو کسی سیاسی جماعت کا رکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انتخابات ملتوی کرانے والے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔ جن کو اپنی کارکردگی پر شک ہے وہ انتخابات ملتوی کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ایسی غیر آئینی باتیں کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل6کے تحت کروائی کی جانی چاہیے۔ الیکشن کمیشن نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ ہمیں اپنی 5سالہ کارکردگی پر 100فیصد اطمینان نہیں ہے کیونکہ بیتری کی گنجائش تو ہر وقت رہتی ہے۔ ان5سالوں کے دوران پارلیمنٹ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے اور جنہوں نے پارلیمنٹ کو گالیاں دیںوہ ذلیل و رسوا ہوئے ہیں۔