Live Updates

پاکستان تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ تنازعہ بن گیا

تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر اندروانی اختلافات ایک بار پھر کھل کرسامنے آگئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 31 مئی 2018 21:11

پاکستان تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ تنازعہ بن گیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 31 مئی 2018ء) :پاکستان تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ تنازعہ بن گیا۔ تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر اندروانی اختلافات ایک بار پھر کھل کرسامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اسلام آباد نے عامر کیانی کو اسلام آباد سے پارٹی ٹکٹ دینے کی صورت میں حمایت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

کارکنان کا مطالبہ ہے کہ ٹکٹوں کے لیے پرانے اور قربانیاں دینے والے کارکنان کو ترجیح دی جائے ۔قومی اخبار کی خبر کے مطابق تحریک انصاف کی تنظیموں نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ جس کی صدارت عمران خان کے سپرد ہے۔عمومی تاثر یہ کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے دوسری پارٹیاں چھوڑ کرآنے والوںکو ٹکٹ دیا اور اس سلسلے میں اپنے پرانے کارکنان کو نظر انداز کیا تو اس سے جماعت کوشدید نقصان ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

تنظیم نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں آنے والے بابر اعوان کو بھی اسلام آباد سے ٹکٹ دینے کی مخالف کی ہے ۔ اس سلسلے میں پہلے بھی سرگودھا میں ٹکٹ دینے کے معاملے پر جہانگیر ترین اور اہ محمود قریشی میں ٹھن چکی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی ایک دوسرے کے خلاف کھل کر سامنے آ چکے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے این اے 90 کے ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا تھا جس کے بعد ڈاکٹر نادیہ عزیز نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اس علاقے میں گزشتہ پانچ سال سے تحریک انصاف کی سیکرٹریٹ چلانے والے ممتاز کاہلوں کو نظرانداز کرکے نئی آنیوالی امیدوار کو ٹکٹ دینے پر اس حلقہ میں پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے کھل کر مخالفت کی جس کے بعد ممتاز کاہلوں نے جہانگیر ترین کے گھر کے باہر دھرنا بھی دیا۔اس معاملے نے زیادہ طول پکڑا تو شاہ محمود قریشی بھی متاز اختر کاہلوں کی حمایت میں سامنے آ گئےہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اسلام آباد کے حلقے این اے 52 سے 5مقامی رہنمائوں خرم نواز ،چودھری الیاس مہربان ،ساجد رحمان، عابدہ راجہ اور حسنین حیدرکاظمی،این اے 53 سے الیاس مہربان ،علی اعوان،ثقلین بھٹی ،بابر اعوان، محمود ہارون ،عامر محمود کیانی،نصرت جبیں،علی بخاری جبکہ این اے 54 سے اسد عمر،سیف اﷲ نیازی،عامر مغل ،ڈاکٹر اسرارشاہ ،طارق محمود نون ،افضل خان ،کامران گجر نے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کرا رکھی ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات