لیاری میں پولیس نے لے پالک بچی پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے والے شخص کو گرفتار کرلیا

جمعرات 31 مئی 2018 22:13

لیاری میں پولیس نے لے پالک بچی پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس نے لے پالک بچی پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے کلاکوٹ کے رہائشی جاوید نے اپنی لے پالک بچی سے پیر چٹوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اًپ لوڈ کی تھی ،ْویڈیو میں ملزم کو بچی پر تشدد کرتے بھی دیکھا گیا ،ْبچی کی ویڈیو وائرل ہونے پر علاقہ مکینوں نے ملزم کو پکڑ کر اس پر تشدد کیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

دوسری جانب علاقے میں جمع ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ہوائی فائرنگ بھی کی، اسی دوران گولی کا خول لگنے سے ایک شخص معمولی زخمی ہوگیا۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کلاکوٹ رستم خان نے بتایا کہ ہجوم کافی مشتعل تھا اور پولیس نے ملزم کو بہت مشکل سے ان سے چھڑوایا۔ملزم کے خلاف بچوں کے استحصال کی دفعات کے تحت کلا کوٹ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے بچے نہ ہونے پر سالی کی بیٹی کو گود لیا تھا۔