پانی کی لائنوں کی بچھائی پر خطیر رقم خرچ کر رہے ہیں۔ جان محمد بلوچ

جمعرات مئی 22:13

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ اور وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ مفاد عامہ میں اپنے دائرہ اختیار سے تجاوزکرنے سے بھی دریخ نہیں کریں گے، عوام کو پینے کے صاف پانی کی لائنوں کے ذریعے ترسیل ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے کار منصبی میں شامل ہے تاہم عوام کی مشکلات اور پریشانیوں کے تدارک کیلئے ہم پانی کی لائنوں کی بچھائی پر بھی خطیر رقم خرچ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی وائس چیئرمین لالہ وحید الزمان کے ہمراہ یوسی معین آباد میں پانی کے لائن کی مرمت کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرایکس ای این ایم اینڈ ای اقبال ڈاہری اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے بلدیہ ملیر میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مصروف عمل ہیں۔