کراچی،بلال کالونی سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل ہوگیا

نازیہ کو اس کے شوہر، ساس اور نند نے مل کر قتل کیا، ملزمان نے واردات کا اعتراف کرلیا

جمعرات 31 مئی 2018 22:23

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) گزشتہ ہفتے بلال کالونی سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نازیہ کو اس کے شوہر، ساس اور نند نے مل کر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتارملزموں نے نازیہ کے قتل کا اعتراف کر لیا۔

(جاری ہے)

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی قتل کے واضح شواہد مل گئے جہاں مقتولہ کا گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا اور پھر خود کشی کا رنگ دے دیا گیا۔ واضح رہے کہ پولیس نے واقعہ کے روز مقتولہ کے شوہرکو حراست میں لیا تھا اورشوہرکے اعتراف جرم اور نشاندہی پر نازیہ کی ساس اور نند کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :