آرٹس کونسل میں کین سوشل ویلفیئر کلچرل اینڈ لٹریری آرگنائزیشن کے زیر اہتمام محفل حمد و نعت منعقد کی گئی

جمعرات مئی 22:23

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) آرٹس کونسل آ ف پاکستان کراچی بہ تعاون کین سوشل ویلفیئر کلچرل اینڈ لٹریری آرگنائزیشن کے زیر اہتمام محفل حمد و نعت منعقد کی گئی فضائل ِ رمضان پر گفتگو ڈاکٹر پروفیسر ساجدہ پروین نے کی ۔ دیگر نعت خواں میں نائلہ سیمی، الماس نایاب ، سعدیہ نواب ، آسیہ ریاض ، انمول ، ذکاالدین، حسان نظامی ، بابر مغل ، عزیز الدین خاکی، سید معین فرید قادری، معاذ علی نظامی نے مدحت رسول کی ۔

تلاوت کلام پا ک کی سعادت کمسن نعت خواں ذکاالدین نے حاصل کی فضائل رمضان پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ساجدہ پروین نے کہا کہ آج اتنا گرم موسم ہے لوگ گھروں میں اے سی میں بیٹھے ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اس گرم موسم میں بھی اللہ اور اسکے رسول کی محبت میں آج کی اس بابرکت محفل میں موجود ہیںیہ گرمی میں ہمارا امتحان ہے ہمیں اللہ سے کتنی محبت ہے کہ اس کی محبت میں ہم روزہ رکھتے ہیں یا گرمی سے گھبرا کر چھوڑ یتے ہیں ۔

(جاری ہے)

روزہ تزکیہ نفس کا نام روزہ کا مطلب ہے رک جانا کھانے پینے کے علاوہ ہر بری بات سے رک جانا ۔ تقریب کی مہمان اعزازی ڈاکٹر ریحانہ محمد علی شاہ نے اپنی گفتگو میںکین کے صدر خورشید اقبال حیدر اور جنرل سیکریٹری شاہدہ اسرار کنول کو مبارک باد پیش کی انہوں نے مزید کہا کہ روزہ ہمیں تمام برائیوں سے روکتا ہے اور میڈیکل کے لحاظ سے بھی روزہ آپکی صحت کے لیے مفید ہے سوائے اس کے جس بیماری میں آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو روزہ رکھنے سے احتیاط کرنے کو کہا ہے اور روزہ ہر چیز کی زکو ہے جسم کی زکو روزہ ہے اور میڈیکلی طور پر بھی روزہ ہما رے بدن کے تما م اعضا کوآرام دیتا ہے اور فاسد مواد کا اخراج بھی اچھی طرح ہوجاتا ہے روزے سے انسا ن کو نئی توانائی اور روحانی مسرت حاصل ہوتی ہے ۔

معاذ علی نظامی اور عزیز الدین خاکی کے درودو سلام اور شاہدہ اسرار کنول کی روح پر ور نظامت کے ساتھ یہ تقریب افطار کے وقت ختم ہوئی۔