گوجرخان، نوجوان نے فائرنگ کرکے 15سالہ کزن کو قتل کردیا

جمعرات 31 مئی 2018 22:23

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) گوجرخان قتل کی واردات ،نوجوان نے فائرنگ کرکے 15سالہ کزن کو قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی،ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ نے بتایا کہ وارڈنمبر16ڈھوک حیات علی کے رہائشی دانیال دانی ولد اخلاق حسین نے اپنی ماموںزاد دختر مطلوب حسین جوکہ اسی محلہ میں رہائش پذیر ہے کوفائرنگ کرکے قتل کردیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ گوجرخان موقع پر پہنچ گئی ،نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کردیا گیا جہاں پولیس تھانہ گوجرخان مصروف تفتیش ہے،وجہ عناد معلوم نہ ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :