چک بیلی خان روڈ پیال گاوں کے رہائشی 22 سالہ اعجاز کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

جمعرات 31 مئی 2018 22:23

کلرسیداں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) چک بیلی خان روڈ پیال بس سٹاپ پر 22 سالہ پیال گاوں کے رہائشی اعجاز کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق مقتول اعجاز چھ سال پہلے 16 سالہ بلال خالہ زاد بھائی کو قتل کے الزام میں چالان ہوا تھا جس کی رنجش میں قتل کیا گیا ہے واضح رہے کہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران علاقے میں قتل کی تیسری وار دات ہیپولیس تھانہ روات ابھی تک کسی بھی قتل کا سراغ لگانے میں مکمل طور پر ناکام ہے علاقہ میں ہونے والے پے در پے قتل کی وارداتوں کے بعد عوام علاقہ میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ پولیس کے اعلی حکام علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے کے لئے تھانہ روات میں فرض شناس پولیس افیسر کو تعینات کریں

متعلقہ عنوان :