آئندہ 4 سی5 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات

جمعرات 31 مئی 2018 22:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) اگلی4 سی5 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ جبکہ اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) جمعہ سے سمندری ہوائیں چلنے کے باعث کراچی کا درجہ حرارت 35 سی37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ بالائی سندھ، مکران، سبی ڈویژن میں موسم شدید گرم رہا جبکہ گوپس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت موہنجوداڑو، دادو، جیکب آباد 51، تربت، لاڑکانہ، سکھر 50، سبی، روہڑی، لسبیلا اور رحیم یار خان میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔