اٹک شہر کے داخلی تین میلہ چوک کو کاشف اقبال شہید کے نام سے منسوب کر دیا گیا

جمعرات مئی 22:23

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) اٹک شہر کے داخلی تین میلہ چوک کو کاشف اقبال شہید کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کاشف اقبال شہید کے ساتھ ساتھ اٹک پولیس کے دیگر 29شہدا کی یادگار کا بھی افتتاح کیا۔

یادگار کی تزئین و آرائش کا کام ابھی جاری ہے۔ شیخ آفتاب احمد نے اس موقع خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹک شہر ایک تاریخی شہر ہے اور اس میں داخل ہونے والے راستوں کو خوبصورت بنا کر اس کی اہمیت کو مزید بڑھایا جا رہا ہے۔ تا کہ مقامی ثقافت کی تشہیر کی جا سکی․ چوک کی تزئین و آرائش پر ایک کروڑ روپے خرچ کیا جا رہا ہی․ جس میں سے 60لاکھ روپے اس حصے کی تعمیر و ترقی پر خرچ کیے گئے ہیں․ اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی اٹک ناصر محمود شیخ، وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان ضلعی صدر مسلم لیگ ن محمد سلیم شہزاد، اشرف بٹ، غلام خان بنگش کے علاوہ معززین کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی․ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ میں اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے جس چوک کا افتتاح کیا ہے اس سے دو رویہ سڑک بھی جی ٹی روڈ تک شہباز شریف کی مہربانی سے نکالی یہ ناصر محمود شیخ اور ملک طاہر اعوان کی شب و روز محنت کا صلہ ہے کہ انہوں نے اس چوک کو اتنا خوبصورت بنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج رات 12بجے ہماری حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے جا رہے ہیں جو بہت خوشی کی بات ہے۔ وزیرِ اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا․ جمہوریت کا سفر جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے 2 سے 6جون تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کیے جائیں گے اور انشاء اللہ 25جولائی کو انتخابات منعقد ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کو اس کی کار کردگی اور میاں نواز شریف کے ویژن پر ووٹ ملے گا․ میری کار کردگی کو تمام جماعتوں نے سراہا ہے حلقے کی جانب آ رہا ہوں اور عوام مجھے اس بار بھی سرخرو کریں گی