بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ نتائج کااعلان کردیا

جمعرات 31 مئی 2018 22:23

کوئٹہ۔31مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ نتائج کااعلان کردیاہے جسکے مطابق صوبے بھر میں پہلی پوزیشن بلوچستان ریزڈیشنل کالج لورالائی کے طالب علم مولاد اد ولد علی خان رول نمبر675641 نے 1035 نمبرلے کر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لیڈی سینڈیمن کی طالبہ مریم فاطمہ کھیتران رونمبر88038 نے 1028 نمبرلے کر صوبے بھر میں دوسری جبکہ بلوچستان ریزڈیشنل کالج لورالائی کے طالب علم اجمل خان اورعطاء اللہ نے 1024 نمبرلے کرتیسری پوزیشن حاصل کرلی پہلی پوزیشن ہولڈر مولاداد کو بلوچستان بورڈ کی طرف ڈیڑھ لاکھ ،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ مریم فاطمہ کوایک لاکھ 25 ہزارروپے جبکہ تیسری پوزیشن ہولڈز اجمل خان اورعطاء اللہ کو ایک ایک لاکھ روپے نقدی بطورانعام بورڈ آفس کی جانب سے دیاگیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر شمس کاکڑنے کہاکہ انتہائی کم مدت میں ہم نے میٹرک کے رزلٹ کااعلان کردیاہے اانہوںنے کہاکہ نقل خاتمہ ہماری پہلی ترجیجی ہے امید ہے کہ آئندہ بھی طالبہ محنت کا سلسلے جاری رکھے گے انہوںنے کہاکہ پہلی اورتیسر ی پوزیشن حاصل کرنے پر پرنسپل بلوچستان ریزیشنل کالج لورالائی اورانکے اساتذہ کومبارکباد دیتاہوں اورپرنسپل گرلزہائی سکول لیڈی سینڈیمن کومبارکبادیتاہوںجنہوں نے محنت کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :