الوداعی اجلاس میں وزیر اعظم ، اپوزیشن لیڈر اور چوہدری نثار علی خان کیساتھ تصویریں بنوانے والوں کا تانتا بندھا رہا

حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک دوسرے کے بینچوں پر جا کر الوداعی ملا قات کر تے رہے

جمعرات 31 مئی 2018 22:28

الوداعی اجلاس میں وزیر اعظم ، اپوزیشن لیڈر  اور چوہدری نثار علی خان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ، اور چوہدری نثار علی خان کے ساتھ تصویریںبنوانے والوں کا تانتا بندھا رہا ، جبکہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک دوسرے کے بینچوں پر جا کر الوداعی ملا قات کر تے رہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک دوسرے کے بینچوں پر جا کر الوداعی ملات کر تے رہے ،جبکہ ، اس دوران ارکان ایک دوسرے کے ساتھ تصویریں بھی بناتے رہے ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ، اور چوہدری نثار علی خان کے ساتھ بھی تصویریںبنوانے والوں کا تانتا بندھا رہا ، خواتین ارکان اسمبلی وقتا فوقتا ، چوہدری نثار علی خان اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے تصویریں بنواتیں رہیں ۔