Live Updates

عمران نیازی کا یوٹرن پنجاب میں لیگی حکومت کے ترقیاتی کاموں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے‘پرویز ملک

لیگی حکومت نے پنجاب میں5 ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے، کامیابی کی ایسی کہانیاں رقم کیں جسکی مثال نہیں‘ عمران نذیر کی گفتگو

جمعرات 31 مئی 2018 22:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ یوٹرن کے بادشاہ نے پھر یو ٹرن لیا، عمران نیازی کا یوٹرن پنجاب میں لیگی حکومت کے ترقیاتی کاموں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے،(ن)لیگ کی حکومت نے پنجاب میں پانچ ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے ہیں، پنجاب نے کامیابی کی ایسی کہانیاں رقم کیں جس کی ملک کی 70 سالہ تاریخ میں مثال نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ارکا ن چوہدری شہباز، غزالی سلیم بٹ، میاں مرغوب،رمضان صدیق بھٹی،سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹر اسد اشرف ،عامر خان،سعدیہ تیمور،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،چوہدری جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر ہم پختہ عزم کے ساتھ محنت کریں تو ملک کو قائدؒ و اقبالؒ کا پاکستان بنایا جاسکتا ہے اور پنجاب کے ترقی کے ماڈل کو پورے پاکستان میں پھیلانا ہے،دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو ایسی قیادت کو سامنے لاتی ہیں جو عوام کی خدمت کی اہلیت اور جذبہ رکھتی ہوں، دھرنے، الزام تراں شی اور منفی سیاست کے ذریعے قوم کی ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی گئی،شفاف احتساب کے عمل کے ذریعے ہی ملک آگے جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں، دونوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، موجودہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور رفتار کے نئے باب رقم کئے ہیں، سابق حکمرانوںنے اپنے دور حکومت میں بجلی کے منصوبے تو نہ لگائے لیکن پاکستان کی دولت کو ضرور لوٹا،نیازی جھوٹوں کے آئی جی ہیں ، خیبر پی کے میں ایک کلو واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے مسائل کا حل اور خوشحالی چاہتے ہیں اور ترقی و خوشحالی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کا محاسبہ انتخابات 2018ء میں کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات