Live Updates

18کا پاکستان2013سے بہت بہتر اور مضبوط ہے، رانا افضل

ہم نے 5سال میں پاکستان کو ایک مضبوط بنیاد فراہم کر دی، آنے والے سالوں میں مضبوط پاکستان کی بنیاد ڈالی جائے گی،جمہوریت چلتی رہے گی تو مضبوط اور صاف بھی ہوگی ،پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے باہر دھرنا 5سال کی تلخ ترین یاد ہے وزیر مملکت خزانہ کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 31 مئی 2018 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا ہے کہ2018کا پاکستان2013کے پاکستان سے بہت بہتر اور مضبوط ہے، ہم نے 5سال کے دوران پاکستان کو ایک مضبوط بنیاد فراہم کر دی ہے جس پر آنے والے سالوں میں مضبوط پاکستان کی بنیاد ڈالی جائے گی،جمہوریت چلتی رہے گی تو مضبوط بھی ہوگی اور صاف بھی ،پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے باہر دھرنا 5سال کی تلخ ترین یاد ہے جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوںنے کہا کہ5سال کے دوران ہم نے بہت محنت کے ساتھ کام کیا ہے اور امور حکومت نمٹانے کیلئے انتھک محنت کی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے بھی قومی اسمبلی میں سوالات کر کے ہمارے کام میں آسانی کی ہے جس پر اپوزیشن مبارکباد کی مستحق ہے۔

(جاری ہے)

یہ 5سال میری ذندگی کے مصروف ترین سال تھے۔ اس دوران بہت سی تلخ اور شیریاں یادیں بھی وابستہ ہیں۔

پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے باہر دھرنا تلخ ترین یاد ہے جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔ خوشی ہے کہ ایک منتخب حکومت دوسری مرتبہ اپنی آئینی مدت پوری کر رہی ہے جس پر تمام سیاسی جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔ جمہوریت چلتی رہے گی تو مضبوط بھی ہوگی اور صاف بھی ۔ جب طاقت کا سرچشمہ عوام ہوں تو وہ خود سیاستدانوں کا احتساب کرتے ہیں اور کارکردگی نہ دکھانے والوں کو الیکشن میں مسترد کر دیتے ہیں اور نئے چہرے سیاست میں سامنے آتے رہتے ہیں۔2018کا پاکستان2013کے پاکستان سے بہت بہتر اور مضبوط ہے۔ ہم نے 5سال کے دوران پاکستان کو ایک مضبوط بنیاد فراہم کر دی ہے جس پر آنے والے سالوں میں مضبوط پاکستان کی بنیاد ڈالی جائے گی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات