رواں سال زکوة کی مد میں 8009ملین روپے اکھٹے ہوئے ،سردار محمد یوسف

وزارت مذہبی امور نے گذشتہ پانچ سالوں میں مجموعی طور پر29810ملین روپے زکوةجمع کی،یہ رقم صوبوں میں تقسیم کی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا پریس کانفرنس سے خطا ب

جمعرات مئی 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہاہے کہ اس سال زکوة کی مد میں 8009ملین روپے اکھٹے ہوئے ہیں جبکہ 2013میں یہ رقم 4053ملین روپے تھی وزارت مذہبی امور نے گذشتہ پانچ سالوں میں مجموعی طور پر29810ملین روپے زکوةجمع کی اور انہیں صوبوں میں تقسیم کیے گے ہیں وہ گذشتہ روز وزارت مذہبی امور میں اپنی وزارت کی پانچ سالہ کارکردگی روپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کر رہے تھے اس موقع پر وزیر مملکت پیر امین الحسنات اور سیکرٹری مذہبی امور چوہدری خالد مسعود بھی موجود تھے ۔

پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے وفاقی مذہبی امور کا کہناتھا کہ 5 سالہ دور میں ہماری وزارت نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، سب سے زیادہ حج کے شعبہ نے خدمات سرانجام دیں حکومت سنبھالنے کے بعدحج کی کیٹیگریز کو ختم کیا 2014 میں حج کے پیکج کم کر کے تین کی بجائے ایک کٹیگیری حج کی کی جبکہ اس سے قبل حج کی تین درجے تھے ہماری وزارت سے پہلے پہلے آئو پہلے پاو کی بنیاد پر پراسس تھا لیکن ہم نے حج قرعہ اندازی کا عمل شروع کیا2015 میںحج پیکج 2 لاکھ 64 ہزارجبکہ 2016 میں 2 لاکھ 78 ہزار مقرر کیا گیا اور تمام رہائشئیں مرکزیہ میں لی گئیں۔

(جاری ہے)

رواں سال حکومت 45 ہزار فی حاجی اضافی اخراجات برداست کریگی ،ضعیف عازمین اور مسلسل تین بار ناکام درخواست گزاروں کا کوٹہ مقرر کردیا گیاحج درخواست 2013 میں 86 ہزار 219 تھی وہ اس سال 3 لاکھ 8 سو 74 موصول ہوئی ہیں5 سال کی بہتر کارکردگی کے پیچھے وزارت کا ٹیم ورک شامل رہاانہوں نے کہاکہ پہلی بار وزارت مذہبی امور نے قومی علما مشائخ کونسل تشکیل دیان کونسلز میں تمام مسالک کے علما کو شامل کیا گیا ہے ان علما مشائخ کونسلز سے مذہبی ہم آہنگی کو بہت فروغ ملانظام صلاة کیلنڈر کا اسلام آباد سے آغاز کیا گیاری سائیکلنگ پلانٹ کے لئے پی سی ون تیار کرلیا گیا ہے وزیر اعظم نے 10 کنال زمین کی منظوری کی سمری وزارت کیڈ کو بھجوا دی ، ہمارے ان پانچ سالہ دور حکومت میں سعودی عرب،، مصر،، ترکی اور آزربائیجان کے علما اور ہمارے علما کے دوروں کا تبادلہ ہوا۔

مفتی اعظم مصر،، امام کعبہ نے ہمارے اس دورحکومت میں پاکستان کا دورہ کیا۔وزارت نے اب تک 46 ہزار 2 سو ویب سایٹس کا جائزہ لیا توہین آمیز، فرقہ وارانہ اور فحش سائٹس کا جائزہ لیکر بلاک کرنے کی سفارش کی گئی15 ہزار 481 سائٹس کی شکایات پی ٹی اے کو بھجوائی گئیں جن میں سے 6 ہزار 149 ویب سائٹس کو بلاک کیا جاچکا ہے ،سردار یوسفنے مزید کہاکہ وزارت مذہبی امور نے احترام رمضان ترمیمی بل، جہیز اور عروسی تحائف پا پابندی کا ترمیمی بل متعارف کروایا شادی بیاہ،،رویت ہلال کمیٹی بل 2017، قرآن کی طباعت ترمیمی بل اور قومی علما مشائخ کونسل بل پر کام کیا2014 میں اقلیتی طلبا کو وظائف کی شرح دگنی کی گئی2015 میں جوزف کالونی لاہور کے 155 متاثرین کو 5 لاکھ فی کس مالی امداد دی گئی2014 میں اقلیتوں کے افراد کے لئے مالی امداد کی شرح 5 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار کردی گئی215 چھوٹی ترقیاتی اسکیموں کے لئے 234 ملین روپے جاری کئے گئے ملک بھر میںسکھوں اور ہندووں کے اٹھارہ بڑے مذہبی کی زیارتوں کے لئے سہولیات فراہم کی گئیںگرو گرنتھ صاحب کے صفحات کو بے حرمتی سے بچانے کے لئے ایک برقی انگیٹھہ صاحب کی تعمیر 25 دن کی قلیل مدت میں کی گئی، ایران عراق،، بھارت اور شام کی زیارتوں کو سرکاری طور پر ممکن بنایا گیاازبکستان کیساتھ زیارت کو فروغ دینے کے لئے معاہدہ بھی زیر غور ہے عمرہ کے انتظامات بہتر بنانے کے لئے 5 سو سے زائد ٹریولز ایجنٹس رجسٹرڈ کئے گئے ہیںعمرہ کے انتطامات کو منظم کرنے کے لئے حج عمرہ ایکٹ 2018 بھی زیر غور ہے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں ناظرہ قران پاک چھٹی کلاس تک پڑھانے کو لازمقرار دیا گیا ہے۔