لاہور ہائیکورٹ ‘لارڈ میئر کرنل (ر) مبشر جاوید کو توہین عدالت کی درخواست پر سماعت پر نوٹس جاری ، جواب طلب

جمعرات 31 مئی 2018 22:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن لارڈ میئر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کو توہین عدالت کی درخواست پر سماعت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازم فہیم ممتاز کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ 28 سال سے سٹور کیپر کے طور پر کام کر رہا ہے لیکن ابھی تک ترقی کے حق سے محروم ہے۔

لارڈ میئر کو ترقی کے لیے درخواست بھی دی مگرشنوائی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیادرخواست گزار نے مزید موقف اختیار کیا کہ عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے دادرسی کے لیے لارڈ میئر کو بھجوائی۔ عدالت کے 28 اپریل 2018 کے حکم پر عمل نہیں کیا جا رہادرخواستگزار نے استدعا کی ہے کہ حکم عدولی پر لارڈ میئر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے