پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، بدنام زمانہ اشتہاری ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

جمعرات 31 مئی 2018 22:50

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) صوابی پولیس کا ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،بدنام زمانہ اشتہاری ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ان کے قبضے سے 2عدد ہینڈگرنیڈ،ایک عدد کلاشنکوف اور درجنوں کارتوس برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس کے مطابق اشتہاری ملزم فضل حیات ولد جانس خان پولیس کو کئی ڈکیتیوں اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھا، پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم فضل حیات ولد جانس خان سکنہ مانیری محلہ سین خیل اذان زرگل سسر کے گھر میں موجود ہونے کا اطلاع ملی جس پر ڈی پی او صوابی سہیل خالد کی ہدایت پر ڈی ایس پی صوابی اظہار شاہ کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی منصف خان بمع نفری پولیس بمقام جائے وقوعہ چھاپہ زنی ہوکر ملزم اشتہاری نے فرار ہونے کی کوشش کی ،اس موقع پر سب انسپکٹر منتظر خان،اے ایس آئی نظر محمد ،اے ایس آئی شاہی ملک اور سب انسپکٹر جاوید خان پہنچ کرملزم اشتہاری کو گرفتار کرنے کی کوشش تو انہوں نے پولیس پارٹی پر کلاشنکوف سے فائرنگ شروع کی اس دوران پولیس پارٹی نے جوابی فائرنگ کی جس سے ملزم کی کمر پر معمولی لگ کر زخمی ہو کرگرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے 2عدد ہینڈ گرنیڈ اور کلاشنکوف سمیت درجنوں کارتوس برآمد کرلی ، ملزم اشتہاری فضل حیات ڈکیتی، قتل، راہزنی،منشیات فروشی اور اقدام قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہے،اشتہاری ملزم 3سال سے پولیس کو مطلوب تھا۔