بنوں کے تینوں ہسپتالوں میں ادویات نایاب،ڈاکٹرذاتی کلینکس میں مریضوں کو لوٹنے میں مصروف، حکام نوٹس لیں عوام

جمعرات 31 مئی 2018 22:50

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) بنوں کے تینوں ہسپتالوں میں قیمتی ادویات نایاب،ڈاکٹرذاتی کلینکس میں بیٹھ کر مریضوں کو لوٹنے میں مصروف ،ڈی ایچ او ایکشن لیں۔ضلع بنوں کے تینوں ہسپتالوں میں قیمتی ادویات نایاب ،ہسپتالوں سے قیمتی ادویات اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بنوں کے بازاروں میں فروخت کرکے غریب مریضوں کو معمولی قیمت کی شربت اور چند گولیاں دے کر فارغ کیا جاتا ہے جبکہ انسانی جانوں کو بچانے والے قیمتی ادویات کو بازاروں سے لینا پڑتا ہے جس سے ہسپتالوں کے انتظامیہ بقاعدہ ماہانا کمیشن وصول کرتا ہے معمولی معمولی بیماریوں پر مختلف ٹیسٹ لکھ کر ٹیسٹ لیبارٹری سے ٹیسٹ وغیرہ کرکے قیمتی گفٹ اور ماہانا کمیشن ڈاکٹر حضرات وصول کرتے ہے سرکاری اوقات کار کے دوران ڈاکٹر حضرات ہسپتال کے بجائے ذاتی کلینکو ں میں بیٹھ کر غریب مریضوں کو اور دور داراز علاقے سے آئے ہوئے سادہ لوح غریب مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ایم ٹی آئی ہسپتال بنوں میں ادویات کے سٹوروں سے قیمتی دوایاں غائب کی گئی ہے اور ڈاکٹر حضرات جو نسخہ تجویز کرتے ہیں وہ دوایاں ہسپتال میں دستیاب نہیں ہوتی اور ایم ٹی آئی بورڈ نے خیبر پختونخوا میں ہسپتالوں کا بیڑا غر ق کیا ہے،ہسپتالوں میں ایکسرے پلانٹ وغیرہ پر بھاری معاوضہ وصول کیا جاتا ہے جبکہ دیگر ٹیسٹ جو ہسپتالوں میں کئے جاتے ہے اُس کا بھی منہ مانگا معاوضہ لیتے ہیں غریب مریضوں اور ڈیلوری کیسوں کے خواتین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے محکمہ صحت بنوں کے ایک اعلیٰ ذمہ دار نے نام نہ شائع کرنے پر بتایا کہ ہسپتالوں میں دوایاں نہ ہونے کی وجہ سے اُن کو بازاروں میں فروخت کیا جاتا ہے اور یہ ڈاکٹر نہیں بلکہ قصائی ہے اس طرح اپریشن تھیٹر ، وومن اینڈ چلڈرن ٹیچنگ ہسپتال ، کے جی این ہسپتال میں مریضوں کو طعبی سہولیات دینے کے بجائے ہاوس جاب ڈاکٹروں سے نسخہ وغیرہ تجویز کئے جاتے ہیں جبکہ محکمہ صحت خیبر پختونخواہ کی طرف سے ڈاکٹر حضرات کو بھاری تنخواہوں کے ساتھ ساتھ دیگر پر کشش مراعات دیے جاتے ہیں صوبائی حکومت کے تمام دعویں صرف اخبارات تک محدود ہے بنوں کے عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ، صوبائی سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخواہ ، کمشنر بنوں ڈویژن سید عبد الجبار شاہ ، ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر ، ڈی ایچ او بنوں ڈاکٹر محمد دراز خان سے اپیل کی ہے کہ خدا را رات کے وقت اور دن کے اوقات میں اچانک ہسپتالوں پر چھاپے مار کر آیسے ڈاکٹر حضرات اور دیگر عملے کے خلاف سخت کاروائی کی جائے جو عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جبکہ دوسری طرف ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بنوں ڈاکٹر محمد دراز خان نے میڈیا ٹیم کو ڈی ایچ او آفس میں دوائیوں کی سٹور کا معائینہ کرایا جس میں ہر قسم کے ادویات بھاری مقدار میں موجود ہے اس طرح دور دراز BHUsاور RHCمیں بھی دوایاں بھاری مقدار میں موجود ہے بنوں کے عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر بنوں ڈاکٹر محمد دراز خان کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ہے اور مطالبہ کیا ہے بنوں کے تینوں ہسپتالوں کو ڈائریکٹر ہسپتال کو نقص کارکردگی پر فوراً تبدیل کیا جائے اور کسی ایماندار ڈائریکٹر زہسپتال کو تعینات کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :