بنوں پولیس نے ضلعبھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں تیز کر دِیں ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

جمعرات مئی 22:50

ْبنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) ضلعی پولیس سربراہ صادق بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی گئیں ہیںضلعی پولیس آفیسر بنوں کا کہنا ہے کہ منشیات ایک قبیح عمل ہے منشیات فروشان نہ صرف قانون کے مجرم ہیں بلکہ اسلامی نقطہ نظر سے بھی یہ لوگ اللہ کے ہا ں گناہ گار ہیں ،کسی بھی شخص کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ معاشرے کے نوجوا ن نسل کو تباہ کریںویسے بھی منشیات فروشوں کے خلاف ضلعی پولیس وقتاًً فوقتاًً کارروائیاں کرتی رہی ہیں مگر ماہ ِ رمضان میں منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کی گئی ہے اور جملہ ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ منشیات فروشوں کے ساتھ کسی قسم نرمی برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے لوگوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں اس مہم کے دوران ایس ایچ اوزنے 3750گرام چرس ،118گرام ہیروئن اور 110گرام آفیون برآمد کرکے 38 مقدمات منشیات کے درج رجسٹر کرکے منشیات فروشان کو سنٹر ل جیل بنوں بھجوائے گئے ۔