بونیر،ٹی ایم اے کی مرکزی بازار سواڑی میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن ،متعدد افراد کو جرمانے ، سامان ضبط

جمعرات 31 مئی 2018 22:50

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) مرکزی بازار سواڑی میں ٹی ایم اے گاگرہ کے زیر اہتمام تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ،سینکڑوں مافیا (افراد) سے سامان ضبط کیاگیا جبکہ ایک درجن افراد کو موقع پر جرمانہ کیاگیا ،سواڑی بازار کو کشادہ کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ،ٹی او آر امیرعالم خان،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شفیع اللہ خان کے خصوصی ہدایات پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن گاگرہ کے ٹی او آر انفورسمنٹ آفیسر امیرعالم خان کی قیادت میں سواڑی بازارمیں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاگیا جس میں سینکڑوں افراد سے مختلف قسم کے سامان ،ریڑی بان ،وزن کے کانٹے وغیرہ کو ضبط کیاگیا اور تقریباً ایک درجن افراد کو موقع پر جرمانہ کیاگیا آمیرعالم خان کا کہناتھاکہ تجاوزات کی وجہ سے بازار میں ٹریفک اور عوام کی آمد و رفت میں شدید مشکلات کاسامناہے انہوں نے سختی سے تمام قبضہ مافیا دکانداروں کو خبردارکیاکہ آئندہ اس قسم کے غلطی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا اور ان کو بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ جیل کے سلاخ دکھایاجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :