افغان حکومت اور طالبان مابین خفیہ مذاکرات،پینٹاگون کی تصدیق

جمعرات مئی 22:55

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے افغان حکومت اور طالبان مابین خفیہ مذاکرات کی تصدیق کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے افغان حکومتی اہلکاروں کے طالبان کے اعلی نمائندوں سے خفیہ مذاکرات کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی جنرل جان نکلسن نے کابل سے ایک ٹیلی کانفرنس میں بتایا کہ افغانستان کے ظاہری منظر نامے کے پیچھے مکالمت اور کافی زیادہ سفارت کاری جاری ہے۔ تاہم جنرل نکلسن نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ اس درپردہ بات چیت میں کون کون شامل ہے۔ اس امریکی جنرل کے بقول اس مذاکراتی عمل کے آغاز سے قبل فریقین کے مابین ایک ابتدائی خفیہ ملاقات بھی ہوئی تھی، جس کے بعد ہی اس بات چیت کو آگے بڑھانے کا موقع مل سکا ہے۔