فرانس، ایفل ٹاور آسمانی بجلی سے روشن، منظر مسحور کن کیساتھ دل دہلا دینے والا تھا،کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا

جمعرات 31 مئی 2018 22:55

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) فرانس میں قائم دنیا کی مشہور عمارت ایفل ٹاور آسمانی بجلی سے روشن ہو گیا منظر مسحور کن کے ساتھ ساتھ دل دہلا دینے والا تھا۔ کیمروں نے یہ منظر محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں قائم دنیا کی مشہور عمارت ایفل ٹاور پر آسمانی بجلی گر پڑی۔ آسمانی بجلی گرنے کا منظر اردگرد لگے کیمروں نے بروقت ریکارڈ کرکے دنیا کے سامنے پیش کردیا۔آسمانی بجلی گرنے سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایفل ٹاور پر بجلی گرنے کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔