Live Updates

ناصر درانی نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے امیدوار بننے سے معذرت کرلی

تحریک انصاف کا صرف ایک نام پروفیسر حسن عسکری باقی رہ گیا

جمعرات 31 مئی 2018 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد امیدوار ناصر درانی نے معذرت کرلی ہے، انہوں نے کہا کہ ان کی صحت اجازت نہیں دیتی کہ وہ نگران وزیراعلیٰ کی ذمہ داری سنبھال سکیں۔جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد امیدوار ناصر درانی نے معذرت کرلی ہے۔

ناصر درانی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی صحت اجازت نہیں دیتی کہ وہ بطور نگران وزیراعلیٰ ذمہ داری سنبھالیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے کے بعد آج وزیر اعلیٰ پنجاب کو پارٹی کی طرف سے کے پی کے کے سابق آئی جی پولیس ناصر خان درانی اور پنجاب یونیورسٹی کے سینئر ریٹائرڈ پروفیسر اور نجی ٹی وی کے معروف تجزیہ کار پروفیسر حسن عسکری کے نام بھجوائے تھے، ناصر درانی کے انکار کے بعد اب ایک اور آئینی مسئلہ پیدا ہو گیا کہ اگر پارلیمانی کمیٹی میں یہ مسئلہ جاتا ہے تو تحریک انصاف کی طرف سے پروفیسر حسن عسکری کا نام ہی جائے گا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے دو نام پارلیمانی کمیٹی میں جائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات