حافظ آباد،نواسہ رسول حضرت سیدنا امام حسن ؓ کا یوم ولادت عقیدت واحترام سے منایا گیا

جمعرات مئی 22:58

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء)نواسہ رسول حضرت سیدنا امام حسن ؓ کا یوم ولادت یہاں عقیدت واحترام سے منایا گیا ۔ اس موقع پر مختلف مقامات پر منعقدہ تقاریب میں آپؓ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے اپنے خطبات میں کہا کہ حضرت سیدنا امام حسنؓ نے اسلام کے لئے جو گرانقدر خدمات سرانجام دیں وہ اسلامی تاریخ کا ایک انمول باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم آل نبیؐ سے محبت نہیں کریں گے اسوقت تک ہمارے ایمان کی تکمیل نہیں ہوگی۔