سرگودھا ،نواحی چک 78شمالی میں قبضہ گروپ کا کنٹونمنٹ بورڈ کی ٹیم پر حملہ تین اہلکاروں کو شدید زخمی کردیا

ملزمان کے حملہ سے خوف زدہ ہوکر کنٹونمنٹ بورڈ کے عملہ نے دوڑیں لگاکر جانیں بچائیں،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی

جمعرات مئی 22:58

ْسرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) نواحی چک 78شمالی میں قبضہ گروپ نے سرکاری سیوریج نالہ کا قبضہ چھڑوانے کیلئے آنیوالی کنٹونمنٹ بورڈ کی ٹیم پر حملہ کر کے تین اہلکاروں کو شدید زخمی کردیا ،ملزمان کے حملہ سے خوف زدہ ہوکر کنٹونمنٹ بورڈ کے عملہ نے دوڑیں لگاکر جانیں بچائیں ،تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کو اطلاع ملی تھی کے بعض افراد نے سرکاری سیوریج لاین کی نالی بند کر کے قبضہ کر رکھا ہے جس پر انفورسمنٹ انچارج ارشد محمود کی قیادت میں عملہ نے موقع پرپہنچ کر سرکاری نالی پر رکاوٹیں ہٹانا شروع کیا تواس دوران قبضہ گروہ کے ارکان اختر علی نے اپنے بیٹوں محمد عظیم ،محمدسعید،محمد نعیم دیگر ساتھیوں آصف ،محبوب علی ،اکرام ،محمد اکرم وغیرہ 20افراد نے مشتعل ہوکر کنٹونمنٹ بورڈ کے عملہ پر لاٹھیوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کر کے تین اہلکاروں زوہیب بادی حسین وغیرہ کو شدید زخمی کردیا ،جبکہ دیگر اہلکاروں نے دوڑ کر اپنی جانیں بچائیں ،اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،جنھیں دیکھ کر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :