سرگودھا ،گھریلو تنازعہ پر باپ نے کلہاڑی کے پے درپے وار کر کے حقیقی بیٹے کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

جمعرات مئی 22:58

ْ سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) گھریلو تنازعہ پر باپ نے کلہاڑی کے پے درپے وار کر کے حقیقی بیٹے کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ،تفصیلات کے مطابق بچہ کلاں کے علاقہ ڈیرا بوٹا میں منیر نامی شخص کا اپنے جواں سالہ بیٹے غلام عباس کے ساتھ گھریلو تنازعہ چل رھا تھا ،جس پر دونوں باپ بیٹے کے مابین جمعرات کے روز بھی سخت تلخ کلامی ہوئی جس پر منیر نے کلہاڑی اُٹھاکر اپنے بیٹے غلام عباس پر حملہ کر کے پے درپے وارکیئے جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگیا اور طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گیا ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل سمیت حراست میں لیکر مقتول کی نعش کا پوسٹمارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :