سرگودھا کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں بوٹی مافیاء کے دوارکان کو نقل لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا

جمعرات 31 مئی 2018 22:58

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) تعلیمی بورڈ سرگودھا کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں بوٹی مافیاء کے دوارکان کو نقل لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا ،تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈسرگودھا کے جاری انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں امتحانی سینٹر گورنمنٹ ہائی سکول میانی میں ریاضی کے پرچے میں نقل لگاتے ہوئے سپرٹینڈنٹ امتحان محمد اظہر منیر نے دواُمیدوروں ہارون شاہد اور علی رضاء کونقل لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا ،جن کیخلاف میانی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ،جبکہ بورڈ حکام نے دونوں کو امتحان سے نااہل قرار دیتے ہوئے دیئے گئے تمام پرچے بھی منسوخ کردیئے۔

متعلقہ عنوان :