لیگی حکومت کے اقتدار کا آخری روز،ضلع بھرکے پٹوارخانوں اور تھانوں میں ارکان اسمبلی اور لیگی رہنماوں کے ٹاوٹ تتر بتر ہوگئے

جمعرات 31 مئی 2018 22:58

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) لیگی حکومت کے اقتدار کے آخری روزضلع بھرکے پٹوارخانوں اور تھانوں میں ارکان اسمبلی اور لیگی رہنماوں کے ٹاوٹ تتر بتر ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق سابق لیگی دور حکومت کے دوران پٹوارخانوں ،تھانوں سمیت دیگر سرکاری دفاتر میں ارکان اسمبلی اور لیگی رہنماوں کے ٹاوٹ مافیاء نے بھی ان دفاتر کو آزاد کردیا ،انتظامیہ کے مطابق ارکان اسمبلی کی طرف سے سرکاری اداروں میں قائم کردہ ٹائوٹ مافیاء نے سرکاری ملازمین کو گھر کی لونڈی بنارکھا تھا ،جو ہر جائزوناجائز کام کیلئے ملازمین پر دبائوڈالتے جس کے باعث سرکاری دفاتر میں سائیلان کا داخلہ نہ ہونے کے برابر تھا ،جبکہ ضلع بھر کے تھانوں میں ہزاروں چھوٹے مقامات کا اندارج کیا گیا ،جن میں اکثریت عدالتوں سے حکم پر خارج کردیاگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق ضلعی پولیس میں سیاسی طور پر ہونیوالے تبادلوں کے باعث پولیس کی کارکردگی بھی بُری طرح متاثر رہی ،پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقارعلی بھٹی ،محسن شاہ نواز چوہدری حامد حمید جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی میں فیصل فاروق چیمہ ،مہر غلام دستگیر لک ،رانا منور غوث خان ،مناظر علی رانجھا سرفہرست ہیں جنہوں نے اپنے دور میں پولیس کا خوب استعمال کیا سینکڑوں مقدمات کے اندارج اور خارج کرانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ۔