پنجاب فوڈاتھارٹی نے سرگودھا ڈویژن میں کاروائیاں

غیر معیاری اجزاء استعمال کرنے اور حشرات کی بہتات پرکھویا پروڈکشن یونٹ ،قوانین کی خلاف ورزی پر سوڈا واٹر فلٹریشن پلانٹ اور غیر معیاری نمک تیار کرنے پر سالٹ پروسیسنگ یونٹ سیل کر دیا 3فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 40,000کے جرمانے عائد کئے، رمضان بارزار کی چیکنگ کے دوران 110کلو گلے سڑے پھل اور سبزیاں پرتلف کرتے ہوئی84 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کر دئیے

جمعرات 31 مئی 2018 22:58

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) پنجاب فوڈاتھارٹی نے سرگودھا ڈویژن میں کاروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری اجزاء استعمال کرنے اور حشرات کی بہتات پرکھویا پروڈکشن یونٹ ،قوانین کی خلاف ورزی پر سوڈا واٹر فلٹریشن پلانٹ اور غیر معیاری نمک تیار کرنے پر سالٹ پروسیسنگ یونٹ سیل کر دیا گیا۔ جبکہ 3فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 40,000کے جرمانے عائد کئے۔

رمضان بارزار کی چیکنگ کے دوران 110کلو گلے سڑے پھل اور سبزیاں پرتلف کرتے ہوئی84 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کیے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سر گودھا اور گردونواح میں کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد فوڈ پوائنٹس پر خوراک کے معیار کا جائزہ لیا اور بھلوال میں موجود منظور کھویا یونٹ کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے ، بناسپتی گھی اور دیگر غیر معیاری اجزاء سے کھویا تیار کرنے ،ملازمین کا ذاتی لباس گندا ہونے ، کیمیکل ڈرمز استعمال کرنے، مکھیوں کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بناء پرسیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ 695کلو گرام سکیمڈ ملک پائوڈر ،300کلو تیار شدہ کھویا ، 176کلوبناسپتی گھی ، 200لیٹر خراب دودھ ، 40لیٹر تیل تلف کردیا گیا۔اس کے علاوہ میانوالی میں واقع زکاء اللہ سوڈا واٹر پلانٹ کو غیر معیاری پانی مہیا کرنے ، لیبارٹری ٹیسٹ رپورٹ فیل ہونے، سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، رکارڈ کی عدم موجودگی ،غیر معیاری بوتلوں میں پانی سٹور کرنے، فلٹر زنگ آلود ہونے اورملازمین کے میڈیکل نہ ہونے پر فلٹریشن پلانٹ کو سیل کر دیا۔

مزید برآں ڈویژن بھر میں کاروائیوں کے دوران 3 فوڈ پوائنٹس کوصفائی کے نامنا سب انتظامات ، پروڈکشن یونٹ میں حشرات کی موجودگی، غیر معیاری خوراک مہیا کرنے ، زائدلمعیاد اشیاء فروخت کرنے اورملازمین کے میڈیکل کی عدم دستیابی پر مجموعی طور پر 40,000کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ دوسری جانب رمضان بازارں میں مہیا کی جانے والی خوراک کے معیار کا معائنہ کیا اور لگائے گئے مختلف سٹالز سے 110کلو گرام ناقص اور گلے سڑے پھل اور سبزیاںتلف کر دی گئیں۔مزید کاروائیوں میں پنجاب فو ڈاتھارٹی کی سیفٹی ٹیمز نے متعدد فوڈ پوائنٹس کو ناقص غذا کی فراہمی اور عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پر وارننگ نوٹسز جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :