پنجاب فورڈ اتھارٹی نے نارووال میں 5آئس فیکٹریاں فلٹریشن پلانٹ نصب نہ کرنے پر سیل کر دیں

شدید گرمی میں روزہ دار برف سے محروم ،علاقہ مکین سراپا احتجاج

جمعرات 31 مئی 2018 22:59

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) پنجاب فورڈ اتھارٹی نارووال میں ضلع بھر میں 5آئس فیکٹریاں فلٹریشن پلانٹ نصب نہ کرنے پر سیل کر دیں،شدید گرمی میں روزہ دار برف سے محروم ،علاقہ مکین سراپا احتجاج،تفصیلات کے مطابق پنجاب فورڈ اتھارٹی نارووال نے گذشتہ روز طارق اُپل ،خالد منیر اور سیلمان آئس فیکٹریاں تحصیل شکرگڑھ اور تحصیل ظفرال کے علاقہ پنڈی بھوڑی شاھد اور ملک آئس فیکٹریوں کو فلٹریشن پلانٹ نصب نہ کرنے پر سیل کر دیا گیا ،ذرائع کے مطابق دیہاتی علاقوں میں آئس فیکٹریاں سیل ہونے سے روزہ دار برف کو ترس گئے جبکہ آئس فیکٹری ایسوسی ایشن کے صدر شاھد مغل کا کہنا ہے کہ پنجاب فورڈ اتھارٹی بغیر نوٹس کے اور بغیر وجہ کے فیکٹریوں کو سیل کرکے ہمارا معاشی قتل کر رہی ہے انکا کہنا تھا کہ تقریبا5لاکھ مالیت کا جو فلٹریشن پلانٹ آئس فیکٹریوں میں نصب نہ کرنے پر کاروائیاں ہو رہی ہیں ان کے خلاف وہ بھرپور احتجاج کریں گے حالانکہ ہر سال محکمہ صحت کی جانب سے برف کے لئے استعمال ہونے والا پانی باقاعدہ چیک کرکے سرٹیفکیٹ لیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود فیکٹری مالکان کو تنگ کرنے اور عوام سے سستی سہولت کو چھینے کیلئے ایسے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں،دوسری طرف آئس فیکٹریاں سیل ہونے سے 36گھنٹوں میں تیار ہونے والی برف نہ صرف دوبارہ پانی بن کر ہزاروں روپوں کا روزانہ نقصان ہو رہا ہے آئس فیکٹری مالکان نے پنجاب فورڈ اتھارٹی کے اس اقدامات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔