سیالکوٹ ،اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے اور فرار میں مدد فراہم کرنے والی5افراد کے خلاف مقدمات درج

جمعرات 31 مئی 2018 22:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے اور فرار میں مدد فراہم کرنے والی5افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ امام صاحب میں پولیس نے اشتہاری ملزم حسن یعقوب کو پناہ دینے اور فرارمیں مدد فراہم کرنے پر محمد علی اور محلہ اراضی یعقوب میں عنصر کو پناہ دینے اور فراری میں مدد فراہم کرنے پر شہزاد، تھانہ ستراہ کے علاقہ میں اشتہاری ملزم لیاقت علی کو پناہ دینے پر شفیع، اشتہاری ملزم زین کو پناہ دینے پر خالد اور پولا بٹ کو پناہ دینے اور فراری میں مدد فراہم کرنے پر امانت علی کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :