Live Updates

کرپٹ حکمران ملک میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں،میاں اعجاز جاوید

جمعرات 31 مئی 2018 22:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی میڈیا کوآرڈنیٹر و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 37 میاں اعجاز جاوید نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمران ملک میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ۔اگر حکمرانوں نے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کئے ہوتے تو آج لوڈشیڈنگ کا یہ عالم نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران کی ناقص کارکردگی اور کرپشن کی وجہ سے ملک لاتعداد مسائل کی دلدل میں پھنس چکا ہے جس کی واضح مثال رمضان میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ ہے ۔

کرپٹ حکمرانوں کی ناقص کارکردگی کی بناپر لوڈشیڈنگ وطن عزیز میں موذی مرض بن چکا ہے ۔ کرپٹ حکمرانوں کے ہوتے لوڈشیڈنگ کے مرض کا علاج ناممکن ہے ۔ تحریک انصاف اقتدار میں آکر ترجیحی بنیادوں پر لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں عملی اقدامات کرکے ملکی معیشت اور صنعتوں کو بحال کرے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی میڈیا کوآرڈنیٹر و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 37 میاں اعجاز جاوید نے اپنے رابطہ آفس میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمران 35 سالوں سے کھوکھلے دعوئوں سے عوام کے دل بہلانے میں مصروف ہیں ۔ اب وہ بھی جھوٹ پر پہرہ دینے میں مصروف ہیں اور عوامی جلسوں میں وہ دیرہ دلیری سے جھوٹ پر جھوٹ بولے جارہے ہیں جو حکمران 35 سالوں سے ملکی مسائل پر قابو نہ پا سکے ہوں ان سے آئندہ توقع کرنا ہی دیوانے کا خواب ہو گا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات