ْسیالکوٹ ، مین کیبل سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر نیوالا شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

جمعرات مئی 22:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) مین کیبل سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر نے والا شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تفصیلات کے مطابق محلہ نذیر آباد کالونی کا رہائشی عبدالرحمن میں لائن میں ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا تھا کہ وقار محمود ایڈیشنل ایگزیکٹو انجینئر ڈسکہ نے دوران چیکنگ ملزم کو بجلی چوری کر تے ہو ئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر تھانہ سٹی ڈسکہ میں الیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر ادیا ۔

متعلقہ عنوان :