سیالکوٹ ، نشہ آور شے کھلا کر خاتون سمیت تین افراد نے جواں سال لڑکی کو اغوا کرلیا، مقدمہ درج

جمعرات 31 مئی 2018 22:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) نشہ آور شے کھلا کر خاتون سمیت تین افراد نے جواں سال لڑکی کو اغوا کرلیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ اگوکی کے علاقہ سید پور میں عاشق حسین کے گھر گندم کی کٹائی کے سلسلہ میں فیصل آباد سے حنا بی بی، عنصر اور رانجھا آئے ہوئے جنہوں نے ایک روز گھروالوں کو نشہ آور گولیاں کھلا کر بے ہوشی کردیا اور عاشق حسین کی جواں سال بیٹی عظیمہ بی بی کو اغوا کرکے لے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :