امن و امان کی صورتھال پہلے سے بہت بہتر اور توانائی بحران میں بھی کمی آ گئی ہے، صدر ایف پی سی سی آئیغضنفر بلور

جمعرات 31 مئی 2018 23:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے صدرغضنفر بلورنے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتھال پہلے سے بہت بہتر ہے جبکہ توانائی بحران میں بھی کمی آ گئی ہے جس کے بعد ملک میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں،دوست ممالک کے سفیر اپنے ممالک کے سرمایہ کاروں میں پاکستان کے متعلق آگہی پیدا کریں ،انھیں سرمایہ کاری کے لئے راغب کریں۔

یہ بات انھوں نے سفیروں کے اعزاز میں دئیے گئے ایک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر درجنوں ممالک کے سفیروں کے علاوہ وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک، سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک، مختلف چیمبروں اور تجارتی تنظیموں کے عہدے داراور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔

(جاری ہے)

ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری پر درجنوں دیگر ممالک سے زیادہ منافع ملتا ہے جبکہ پالیسیاں سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد دیتی ہیں۔

غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں جائنٹ وینچرز کے علاوہ انفراسٹرکچر منصوبوں، دیگر میگا پراجیکٹس اورسی پیک میں بھی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر مسلم ممالک کے سفیروں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک مزہب اور کلچر کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں اور ایسی تقریبات انھیں مزید قریب لانے کا سبب بنتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں مگر ان میں سے بہت عدم استحکام کا شکار ہیں۔اگر یہ ممالک اتحاد کریں تو یہ اپنے زیادہ تر مسائل حل کر کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :