عوام کی بہبود کیلئے بدعنوانی کو آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائیگا،ڈی جی نیب فرمان اللہ خان

جمعرات 31 مئی 2018 23:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) ڈائریکٹرجنرل قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوافرمان اللہ خان نے کہا کہ عوام کی بہبود کیلئے بدعنوانی کو آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائیگا، قومی احتساب بیوروبدعنوانی کیخلاف ملک کااعلیٰ ترین ادارہ ہے ،یہ ادارہ اپنے مقاصدیعنی معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے سے متعلق قوم کی امنگوں پر پورااترنے کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لایا ہے ۔

وہ احتساب بیوروخیبرپختونخوا کے زیراہتمام منعقدہ کھلی کچہری میں عوامی شکایات کی سماعت کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ ڈی جی نیب نے معاشرے سے بدعنوانی کی روک تھام اور خاتمے کیلئے عوام کی شکایات براہ راست سنیں تقریباً30افرادنے ڈی جی کے روبروپیش ہوکر اپنی شکایتیں پیش کین شکایتیں زیادہ ترمحکمہ تعلیم،صحت،انٹی کرپشن ،اسٹبشلمنٹ اورمضاربہ مشارکہ کاروبارکے بارے میں تھیں اس موقع پر شکایتی سکروٹنی کمیٹی کے تمام ممبران بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل فرمان اللہ خان نے شکایات سنیں اور موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ تمام شکایات پرکارروائی انتہائی شفاف طریقے سے ہوگی نیب خیبرپختونخواچیئرمین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال کے ویژن اور مشن کے مطابق احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے عوام کی بہبود کیلئے بدعنوانی کو آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :