پشاورہائیکورٹ نے نجی سکولوں کی فیسوں سے عدالتی فیصلے کیخلاف دائرنظرثانی رٹ پٹیشن سماعت کیلئے منظورکرلی

جمعرات 31 مئی 2018 23:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) پشاورہائیکورٹ نے نجی سکولوں میں فیسوں سے متعلق جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن اورعدالتی فیصلے کیخلاف دائرنظرثانی رٹ پٹیشن سماعت کیلئے منظورکرلی ،کیس کی سماعت21جون تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کونوٹسزجاری کردئیے۔عدالت عالیہ کے جسٹس روح الامین اور جسٹس اکرام اللہ خان پرمشتمل ڈویژن بنچ نے ہب آف پرائیویٹ ایجوکیشن (HOPE)کی جانب سے دائرنظرثانی اپیل کی سماعت کی عدالت کوبتایاگیاکہ ریگولیٹری اتھارٹی میں ایک سکول میں پڑھنے والے دوبہن بھائیوں کی فیس میں20فیصدرعایت کی اجازت ہے مگرعدالت نی50فیصدرعایت کے احکامات دئیے ہیں اسی طرح ایکٹ میں سالانہ فیس10فیصدتک جبکہ عدالت نی3فیصدتک بڑھانے کاحکم دیا مزیدبتایاگیاکہ نجی سکول کے ماہانہ 80 فیصد خرچے ہوتے ہیں حالیہ فیصلے کی روسے عملی طور پراداروں کو نقصان کاسامنا ہے جس کی وجہ سے 90 فیصد سے زیادہ درمیانے درجے کے سکول بند ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت سے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعاکی گئی تاہم ابتدائی دلائل سننے کے بعد فاضل بنچ نے متعلقہ حکام کونوٹسسزجاری کرتے ہوئے سماعت21جون تک ملتوی کردی۔HOPEکے صوبائی صدرعقیل رزاق نے میڈیاکوبتایاکہ بغیرمشاورت کے اتھارٹی کے حالیہ اقدامات نے تعلیمی اداروںکو ہیجان اورتباہی سے دوچارکردیاہے یہ 20ہزارسے زیادہ ادارے،60 لاکھ طلبا اور5 لاکھ اساتذہ کے مستقبل کاسوال ہے امید ہے عدالت حق کا ساتھ دیگی۔

متعلقہ عنوان :