خیبر ایجنسی کی تمام اقوام اور قومی مشران کا پولیٹکل ایجنٹ کیساتھ امن امان کے حوالے سے گرینڈ جرگہ

ر یاست کی بقا اور اداروں کی مضبوطی میں ہی ہم سب کی بقا ہے ، شرکاء کا خطاب

جمعرات مئی 23:00

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) خیبر ایجنسی لنڈی کوتل تحصیل آفس کمپاؤنڈ میں خیبر ایجنسی کے تمام اقوام آفریدی ذخہ خیل ، کوکی خیل ، ملک دین خیل ، برقمبر خیل ، اکاخیل ، کمرخیل ، شینواری ، شلمانی ملاگوری اوردیگر قومی مشران کا پولیٹکل ایجنٹ خیبرایجنسی اسلام زیب کے ساتھ امن اور امان کے حوالے سے گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جرگہ میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لنڈ ی کوتل نیاز محمد،اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ جمرود زاہد عثمان،تحصیلدار لنڈی کوتل شمس السلام،تحصیلدار طورخم تحسین اللہ تحصیلدار بازار ذخہ احمد علی یوسفزئی کے تحصیلدار جمرود شاہ وزیر بھی موجود تھے اس موقع پر مشران ملک فیض اللہ جان کوکی خیل، ملک صلاح الدین. ملک عبدالرزاق آفریدی. ملک دوران گل. ملک محمد حسن اور دیگر مشران نے کہا کہ علاقے میں ریاستی اداروں پر مکمل اعتماد ہے ،ملک کیلئے سیکورٹی فورسز اور اداروں کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچھ غلط فہموئیوں اور کمی بیشی کے اڑ میں بعض شر پسند عناصر سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو نظر انداز کرکے شہداء کے خون سے غداری کے مرتکب ہورہے ہیں، مشران نے کسی بھی ایسے عناصر سے لاتعلقی کا اظہار کیا جوبادی نظر میں غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہیے ہیں مشران نے مزید واضح کیا کہ ریاست کی بقا اور اداروں کی مضبوطی میں ہی ہم سب کی بقا ہے ہیں اور ان مقاصد کے حصول پر کوئی سودا بازی نہیں کرینگے اس موقع پر خیبر ایجنسی کے تمام مشران کے لئے پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی اسلام زیب اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نیاز محمد نے افطاری کا اہتمام بھی کیا تھا جس پر مشران نے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :