نوشہرہ ، بستروں کے بکس میں بند نوجوان کی لاش برآمد ، فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، پولیس

جمعرات مئی 23:00

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) تھانہ مصری بانڈہ کے گائوں عزیز آبا د سے بستروں کے بکس میں بند نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کونامعلوم ملزم یا ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اورلاش بستروں کے بکس میں بند کرکے عزیز آباد میں موٹر وے کے پل کے نیچے پھینک کر فرار ہوگئے مصری بانڈہ پولیس نے نامعلوم ملزم یا ملزمان کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انچار ج کانسٹیبل شاہد خان مصری بانڈہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ گشت پر تھا کہ اس کو اطلاع ملی کہ میرہ مرہٹی بانڈہ عزیز آباد میں موٹر وے کے کلوٹ پل نیچے ایک بکس پڑا ہوا ہے۔ چنانچہ میں وہاںموقع پرپہنچا اور بکس کو کھولا تو دیکھا کہ ایک نوجوان کی لاش پڑی تھے۔ جس کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھاا ورلا ش بستروںک بکس میںڈال کر پل کے نیچے چھوڑ دی۔

نوجوان کا حلیہ عمر چھبیس سال، مضبوط بدن ،رنگ گندمی، قد پانچ فٹ چھ انچ، کپڑے نسواری رنگ، نسواری رنگ کے جوتے پہنے ہوئے تھا۔لاش ڈی ایچ کیوہسپتال نوشہرہ پہنچا دی گئی جہاں پر اس کے فنگر پرنٹس اور ڈی این اے کے نمونے لے لیے گئے ہیں۔۔پولیس نے لاش کو لاوارث گردان کر امانتا دفنا دیا گیا۔ اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :