جے یو آئی مجلس عاملہ کا اجلاس،شاہ فہد ہاشمی اورمفتی عباس سومرومجلس عمومی کے اعزازی رکن چن لیے گئے

جمعرات 31 مئی 2018 23:00

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) جے یو آئی مجلس عاملہ کا اجلاس،شاہ فہد ہاشمی اورمفتی عباس سومرومجلس عمومی کے اعزازی رکن چن لیے گئے۔

(جاری ہے)

اجلاس جامع مسجد طلال شہید(یحیٰ ہاسپٹل)میں زیر صدارت ضلعی امیر حافظ محمد ریحان منعقدہوا اجلاس میں ضلعی امیر کے علاوہ جنرل سیکرٹری سید عبد الباسط شاہ، سینئر نائب امیر مولانا محمد یعقوب،نائب امیر مولاناعبدالعزیز،سابق ناظم مالیات مولاناامان اللہ خان،ضلعی سالارشیرمحمد خان،امیر جے یو آئی و صدر ایم ایم اے تحصیل ہری پور مولاناحافظ محمد ایوب صدیقی،جنرل سیکرٹری ملک رزمت خان ،نومنتخب رکن عمومی شاہ فہد ہاشمی نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلعی امیر حافظ محمد ریحان نے پشاورمیں ہونے والے جے یو آئی اورایم ایم اے کے صوبائی اجلاسوں کی بریفنگ کی۔جل کے ہونے والے ایم ایم اے ہری پور کے اجلاس میں متوقع امیدواروں کے چنائو پر مشاورت کی اورجمیعیت کے امیدواروں کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ صوبائی قیادت کی طرف سے 2013کے الیکشن کو ہی فارمولابنایاگیا ہے جہاں جس اتحادی جماعت نی2013میں زیادہ ووٹ لیے ہیں اس حلقہ میں 2018کے الیکشن ے لیے امیدوارکا حق اسی جماعت کا ہے۔