ایم ایم اے ہری پور کی تنظیم سازی مکمل،مولاناحافظ محمد ایوب صدر منتخب

جمعرات 31 مئی 2018 23:02

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) ایم ایم اے تحصیل ہری پور کی تنظیم نو مکمل،مولاناحافظ محمد ایوب صدیقی صدر اورعمار احمد جنرل سیکرٹری،ایم ایم اے ہری پور کی تنظیم سازی کے لیے ضلعی تنظیمی کمیٹی کا اجلاس مسجد حسنین کریمین نسیم ٹائون میں منعقدہواجس میں ایم ایم اے کی تنظیمی کمیٹی کے مولانامیرافضل،حافظ ابراہیم خلیل اورسید علی رضا شاہ کے علاوہ پانچوں اتحادی تنظیموں کے حلقہ پی کی40کے چارچاراراکین نے شرکت کی حلقہ پی کے 40کے لیے ان 20افرادپر مشتمل سپریم کونسل قائم کی گئی جس کے بعداتفاق رائے سے جے یو آئی تحصیل ہری پور کے امیر مولاناحافظ محمد ایوب کو پی کی40کا صدر منتخب کر لیاگیاجب کہ جماعت اسلامی کے عمار احمد جنرل سیکرٹری ایم ایم اے حلقہ پی کی40منتخب ہوئے علاوہ ازیں جماعت اسلامی،جے یو پی،تحریک اسلامی اورمرکزی جمیعیت اہلحدیث کے امراء کو بالترتیب نائب صدور اورجے یو آئی،جے یو پی ،تحریک اسلامی اورمرکزی جمیعیت اہلحدیث کے جنرل سیکرٹریزکوڈپٹی جنرل سیکرٹریزایم ایم اے پی کی40منتخب کیاگیاجمعیت اہلحدیث کے ملک راشدغفور سیکرٹری مالیات اورتحریک اسلامی کے سید جوہرعلی سیکرٹری اطلاعات مقررکیے گئے۔