صوبائی حکومت نے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے پیرامیڈیکل سٹاف کے ہائیر گریڈ پوسٹوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

جمعرات مئی 23:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) صوبائی حکومت نے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے پیرامیڈیکل سٹاف کے ہائیر گریڈ پوسٹوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔14542 اہلکار مستفید ہونگے ۔صوبائی صدر سید روئیداد شاہ کا صوبے کے تمام پیرا میڈیکس کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ قبل ازیں 30سال ملازمت کرنے والے بھی ترقی سے محروم رہے ایک ہی گریڈ میں بھرتی ہوتے اور اسی میں تیس سال بعد ریٹائر ہوتے تھے ۔

پیرامیڈیکل سٹاف کے ہائر گریڈ پوسٹوں میں اضافے کے اعلامیہ کے مطابق گریڈ 12میں 40 فیصد،گریڈ 14میں 30 فیصد، گریڈ میں 16 میں 20 فیصد، گریڈ17میں 8 فیصد,گریڈ18میں 1.95 فیصدکی شرح سے ترقی کی م منظوری کا اعلامیہ جاری کردیا گیا تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی وساطت سے پیرامیڈیکل سٹاف کے دیرینہ مطالبے اپ گریڈیشن/ ہائر پوسٹوں میں اضافے کوعملی جامہ پہناتے ہو ئے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے ، پیرامیڈیکل ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا پچھلے کئی سال سے مسلسل مطالبہ کر رہی تھی کہ ان کیلئے اپر گریڈز میں پوسٹ نہ ہو نے کے برابر ہیں جسکی وجہ سے 25اور30 سال یا اس سے بھی زائد عرصہ نوکری کرنے والے سینئر موسٹ پیرامیڈیکس بھی پروموشن سے محروم تھے جسکی وجہ سے پیرامیڈیکل سٹاف میں مایوسی او ربے چینی پھیلی ہو ئی تھی،صوبائی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن سید روئیدار شاہ،لقمان گل اورانکی پوری کابینہ کی ان تک جدوجہد کے نتیجے میں بالاآخر حکومت نے اپنا وعدہ پور ا کر دیا اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے بھجوائے گئے سفارشات پر مشتمل سمری کی منظوری کے بعد آج فنانس ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،نوٹیفیکیشن کے مطابق پیرامیڈیکل سٹاف کے Ratio Enhancement / ہائر پوسٹوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جسکے مطابق، گریڈ 12میں 40%گریڈ 14 میں12%سے بڑھا کر 30% گریڈمیں 16 میں % 3.5سے بڑھا کر 20% گریڈ17میں 2.5%سے بڑھا کر 8%گریڈ18 میں0.09%سے بڑھا کر1.95% کے ریشو سے اپر گریڈ میں پوسٹوں کی سمری منظور کر لی گئی۔

(جاری ہے)

صوبائی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر سید روئیدار شاہ، سیکرٹری جنرل لقمان گل اورکزئی ،چیئرمین خواجہ عبد القیوم اور کابینہ کے تمام عہدیداروں نے تنظیم اورصوبہ بھر کے پیرامیڈیکل سٹاف کی جانب سے پیرامیڈیکل سٹاف کے اپ گریڈیشن/ ہائر پوسٹوں میں اضافے کی سمری منظوری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ،چیف سیکرٹری اعظم خان، سیکرٹری ہیلتھ عابد مجید ، سیکرٹری فنانس ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر ایوب روز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیرامیڈیکس شیراز خان اور دیگر افسران اور متعلقہ عملے کے بھر پور تعاون پر ان کا بے حد شکریہ ادا کیا ہے اور انہیں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے۔