ساری جماعتیں متفق ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں، یہ دوسری اسمبلی ہے جو مدت پوری کررہی ہے

جماعت اسلامی کے رہنماء صاحبزادہ طارق اللہ کا قومی اسمبلی میں اظہا خیال

جمعرات 31 مئی 2018 23:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے رہنماء صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا ہے کہ ساری جماعتیں متفق ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں، یہ دوسری اسمبلی ہے جو مدت پوری کررہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں اظہا خیال کر تے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماء صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ یہ دوسری اسمبلی ہے جو مدت پوری کررہی ہے، مشرف کی آمریت کی چھڑی کے نیچے بھی اسمبلی نے مدت پوری کی تھی ، انہوں نے کہا کہ ساری جماعتیں متفق ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں