Live Updates

پاکستان کی تاریخ میں اتنی نااہل اور کرپٹ حکومت کبھی نہیں آئی، پانچ سال میں پاکستان کا قرضہ 1300 ارب سے 2700ارب روپے تک پہنچا دیا گیا، سوچنے کی بات ہے کہ یہ پیسہ کہاں گیا اور کس پر خرچ ہوا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا حکومتی مدت پوری ہونے پر پیغام

جمعرات 31 مئی 2018 23:06

پاکستان کی تاریخ میں اتنی نااہل اور کرپٹ حکومت کبھی نہیں آئی، پانچ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ رات 12بجے موجودہ حکومت نے اپنی مدت پوری کرلی ہے ، پاکستان کی تاریخ میں اتنی نااہل اور کرپٹ حکومت کبھی نہیں آئی، پانچ سال میں پاکستان کا قرضہ 1300 ارب سے 2700ارب روپے تک پہنچا دیا گیا، سوچنے کی بات ہے کہ یہ پیسہ کہاں گیا اور کس پر خرچ ہوا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو حکومتی مدت پوری ہونے اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ جمعرات کی رات 12 بجے یہ حکومت اپنی 5سال کی مدت پوری کررہی ہے، پوری قوم آج عشاء کے بعد شکرانے کے نوافل ادا کرے، پاکستان کی تاریخ میں اتنی نااہل اور کرپٹ حکومت کبھی نہیںآئی، اس حکومت نے پاکستان کے ساتھ دشمنوں بے بھی بڑھ کر سلوک کیا، پانچ سال میں پاکستان کا قرضہ 1300 ارب روپے سے 2700ارب روپے تک پہنچا دیا گیا سوچنے کی بات ہے کہ یہ پیسہ کہاں گیا اور کس پر خرچ ہوا۔ اس نااہل اور کرپٹ حکومت سے نجات پر شکرادا کیا جائے، ملکی سیاست میں طویل ، تاریک اور سیاہ رات کا خاتمہ ہورہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات