مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت نے 5 سال پورے کر کے پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنایا ہے، شیخ آفتاب احمد

اپنی کارکردگی کی بناء پر آئندہ عام انتخابات میں بھی بھر پور کامیابی حاصل کریں گے، افطار پارٹی سے خطاب

جمعرات 31 مئی 2018 23:06

مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت نے 5 سال پورے کر کے پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت نے 5 سال پورے کر کے پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنایا ہے اور اپنی کارکردگی کی بناء پر آئندہ عام انتخابات میں بھی بھر پور کامیابی حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تین میلہ چوک کی تزئین و آرائش کے سلسلہ میں تختی کی نقاب کشائی اور بعدازاں مہریہ ٹائون میں واقع مارقی میں افطار پارٹی سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیدوار پنجاب اسمبلی شیخ سلمان سرور ، چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد اور دیگر مسلم لیگی رہنما چیئرمین یونین کونسل معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ، وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں محمد نواز شریف ، محمد شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ ( ن ) بھرپور کامیابی حاصل کر کے عوام کی مزید خدمت کرے گی صرف 5 سال میں 11 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار مسلم لیگ ( ن ) کے عزم کی آئینہ دار ہے ماضی کی حکومتیں صرف وعدے اور دعوے ہی کرتی رہیں مگر ساری بات ہے وعدہ نبھانے کی جو مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت نے عمل کر کے ثابت کیا گزشتہ 60 ماہ کی مدت میں 11 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار کو یقینی بنا کر موجودہ عوامی حکومت نے عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی اور ان سے کیا ہوا وعدہ پورا کیا بجلی کی پیداوار میں نصب کیے گئے پاور پلانٹس نہ صرف ریکارڈ مدت میں مکمل کیے گئے بلکہ اس سارے عمل میں شفافیت کو یقینی بنا کر قومی خزانے میں اربوں روپے کی بچت کی گئی انہوں نے کہا کہ آج ہم سرخرو ہیں اور عوام کے رو برو ہیں ۔