عدالت نے مقدمہ قتل میں سزا پانے والے ملزم کو بری کر دیا

جمعرات 31 مئی 2018 23:07

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنڈ کی جانب سے تھانہ انجرأ کے مشہور مقدمہ قتل میں سزا پانے والے ملزم کو بری کر دیا ملزم کی پیروی جنڈ کے معروف قانون دان آصف پرویز نے کی تھی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنڈ نے تھانہ انجرأ کے مقدمہ 302,201/34 ت پ میں ملزم یوسف ولد خدا یار کو 7 سال قید ، 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی جسے لاہور ہائی کورٹ کے فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ختم کر کے ملزم کو بری کر دیا ہے ۔