اٹک ، اشتہاری نے گرفتاری کے بعد9سال قبل قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی کلاشنکوف پولیس کو برآمد کرا دی

جمعرات 31 مئی 2018 23:07

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) قتل کے 9 سالہ پرانے اشتہاری نے گرفتاری کے بعد قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی کلاشنکوف پولیس کو برآمد کرا دی ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ کا مزید مقدمہ درج کر لیا گیا ، تفصیلات کے مطابق انچارج پولیس چوکی ناڑہ سب انسپکٹر خادم حسین نے تھانہ جنڈ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ 23 نومبر 2009 ء کو محمد اشفاق کو قتل کرنے والے اشتہاری محمد شکیل جسے 9 سال بعد گرفتار کیا گیا ہے نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے آلہ قتل کلاشنکوف اپنے گھر میں چھپا رکھی ہے پولیس کی موجودگی میں اس نے اپنے گھر جا کر کلاشنکوف پولیس کے حوالے کی جس پر اس کے خلاف تھانہ جنڈ میں ناجائز اسلحہ کا مزید مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :