بادشاہت اور کرپٹ ترین دور حکومت کے خاتمے کے موقع پر پوری قوم یوم نجات منائی گی، عمران خان حضروی

جمعرات مئی 23:07

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) ضلعی ترجمان تحریک انصاف عمران خان حضروی نے کہاکہ ملک سے بادشاہت اور کرپٹ ترین دور حکومت کے خاتمے کے موقع پر پوری قوم یوم نجات منائی گی جمہوریت کے استحکا م اور عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کا مشن ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ 25جولائی کو عام انتخابات میں ملک سے مک مکا اور موروثی سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوجائیگا فتح پاکستان تحریک انصاف کا مقدر ہے ۔