آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہو گا ، ملک حاکمین خان

جمعرات مئی 23:07

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ ی ہے مسلم لیگ ( ن ) کی حکو مت اپنا اعتماد کھو چکی ہے آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہو گا عوام آئندہ ہونے والے عام انتخا بات میں اپنے ووٹ کا صیح استعمال کریں ان خیالا ت کا اظہار سابق وزیر سینیٹر ملک حاکمین خان نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد ایک جماعت ہے جو عوام کے حقوق کیساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضا فہ کرتی ہے انہو ں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید نے گراس روٹ پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت عام آدمی کی مالی معا ونت کی تھی جو آج تک پروگرام جاری ہے انہوں نے کہا کہ میرا مشن عوام کی خدمت ہے اور وہ مر تے دم تک جاری رکھوں گا آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہو گا کیونکہ موجودہ مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت عوام کو دیلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔