پانی کی لائنوں کی بچھائی پر بھی خطیر رقم خرچ کر رہے ہیں ، جان محمد بلوچ

جمعرات مئی 23:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ اور وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت نے کہا کہ مفاد عامہ میں اپنے دائرہ اختیار سے تجاوزکرنے سے بھی دریخ نہیں کرینگے،عوام کو پینے کے صاف پانی کی لائنوں کے ذریعے ترسیل ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے کار منصبی میں شامل ہے تاہم عوام کی مشکلات اور پریشانیوں کے تدارک کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کی روشنی میں ہم پانی کی لائنوں کی بچھائی پر بھی خطیر رقم خرچ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی وائس چیئرمین لالہ وحید الزمان کے ہمراہ یوسی معین آباد میں پانی کے لائن کی مرمت کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ، اس موقع پرایکس ای این ایم اینڈ ای اقبال ڈاہری اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے،موقع پر موجود علاقہ معززین نے علاقے میں پانی کی لائنوں کی بچھائی پر چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت ، میونسپل کمشنر عمران اسلم اور یونین کمیٹی کے منتخب نمائندگان سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقوں میں گزشتہ کئی سالوں سے پانی کی قلت کا مسئلہ تھا جسکی وجہ سے ہمیں بڑی پریشانی کا سامنا تھا ، ماہ رمضان کے اس مبارک مہینے میں ہمارا یہ دیرینہ مسئلہ حل کیا گیا ہے جس پر ہم بلدیہ ملیر کے منتخب نمائندگان اور انتظامیہ کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے لائنیں بچھوائیں ، چیئرمین و وائس چیئرمین بلدیہ ملیر نے معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا پانی کی لائنیں اور پانی واٹر بورڈ کا ہے اور یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کو بلاتعطل پینے کے پانی کی فراہمی عمل میں لائیں ، انہوں نے کہا کہ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے بلدیہ ملیر میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے کیلئے کومصروف عمل ہیں۔